ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ نے تونسہ میں ایڈزکے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

 وزیراعلیٰ نے تونسہ میں ایڈزکے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ، وزیراعلیٰ نے تونسہ میں ایڈزکے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔
یونیسف،ڈبلیو ایچ اواورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم، ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کریگا، جوائنٹ مشن ایڈزکنٹر ول اوربچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم نواز کو تجاویز پیش کرے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ بھی کی جائے گی، تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال و دیگر طبی مراکز میں ایڈ ز کے علاج کیلئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کی،  ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اورذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، مریم نواز نے ایڈز کے رسک سے بچاؤ کیلئے موثر اورٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔