شہزاد احمد: عارف والا کےنواحی گاؤں میں ٹیوب ویل سے بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے چور کنویں میں گرگیا۔
تفصیلات کےمطابق چور کو لینے کے دینے پڑگئے، اپنی نوعیت کا ایسا واقعہ پیش آیا کہ خود چور کو ہی اپنی مدد کے لئے ریسکیو 1122 کو کال کرنا پڑی۔
صوبہ پنجاب کے شہر عارف والا کےنواحی گاؤں میں میں چور بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے کنویں میں جاگرا، چور نے مدد کےلیے کنویں سے ریسکیو کو کال کی۔
ریسکیو نے کوششوں کے بعد زخمی حالت میں چور کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کے سامنے اپنے جرم اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیوب ویل سے بجلی کی تاریں چوری کررہا تھا۔