ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  نے بیٹی کے قاتل باپ اور بھائی کو ہتھکڑیاں لگوا دیں

Tobatek Singh Murder case, Maryam Nawaz Sharif, Crimes against womwn, violence against women, heinous crime, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سنگ دل بھائی اور باپ نے نوجوان بہن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔قتل کے ہولناک مناظر  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری نوٹس لیا اور قاتل بھائی اور باپ دونوں کو گرفتار کروا دیا۔


ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 477 میں نوجوان لڑکی کے بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل کی ہولناک ویڈیو نے پاکستانیوں کو جھنجوڑ  ڈالا۔ قاتل نے تین منٹ تک بہن کےمنہ پرتکیہ رکھ کر ان ی سانس روکی اور اس وقت چھوڑا جب اس کے مرنے کا یقین ہو گیا۔ باپ نے اپنی بیٹی کےقاتل کو پانی پیش کیا۔ قتل کو  چھپانے کیلئے لاش دفنا دی۔

اس سنگین جرم کے بارے میں علم ہوتے ہی پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز غصے میں آ گئیں۔ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو فوری کارروائی کر کے بچی کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ مرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا گیا ،ڈی پی او عبادت نثار ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بتایا کہ قتل کے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کےقتل کے وقت کمرے میں مقتولہ کی بھابھی بھی موجود تھی۔  ملزم فیصل نے بہن کو قتل کرنے کے بعد باپ سے پانی بھی مانگا جو شقی القلب باپ نے فوراً پیش کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ  کا انتظار کیا جا رہا ہے۔  اس دوران قتل کے محرکات اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔