ویب ڈیسک : 31 مارچ کو ملک بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کی خوشیاں منائے گی جس کیلئے حکومت پنجاب نے بھی خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور چھٹی کا اعلان کر دیا ۔
مسیحی برادی ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور ان خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے پیر کے روز کی بھی چھٹی کا اعلان کر دیاہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔