قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ہونیوالا خطرناک اشتہاری گرفتار

 قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ہونیوالا خطرناک اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ہونے والے خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتارکرلیا گیا ۔ 
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ۔ اشتہاری مجرم افتخار علی نے گزشتہ برس تھانہ لالہ موسی گجرات کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مجرم بعد ازاں روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا ، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کر ملزم کو گرفتار کیا ۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری کی کویت سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی ہے۔ ائیر پورٹ پر گجرات پولیس نے اشتہاری مجرم افتخار علی کو حراست میں لے لیا۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کویت سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل پولیس کو شاباشی دی، اور ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔