بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

Children's vaccination,Primary health deparement
کیپشن: Children vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ، محکمہ پرائمری ہیلتھ  کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بچوں کی ویکسینیشن کیلئے شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں ، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں فوری طور پر بچوں کی ویکسینیشن کیلئے شام کی شفٹ کا آغاز کیا جائے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر بنائے جائیں اور اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے تاکہ شام کے اوقات میں بھی بچوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جاسکیں اور ای پی آئی کوریج کو بہتر بنایا جاسکے ۔