ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت، لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

گرمی کی شدت، لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گرمی کی شدت کے باعث لیسکوکےسسٹم پربجلی کی طلب میں ریکارڈاضافہ ہونے لگا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ 4760 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔ این پی سی سی سے فراہمی 4230 میگاواٹ تک ہونے لگی۔ لیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ 

شارٹ فال کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گزشتہ شب لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔