وحدت کالونی،شوہر  نے والد کیساتھ ملکر صلح کے لئے آئی بیوی قتل کر دی

Husband murder,wife,Wahdat colony
کیپشن: dead body, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)وحدت کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہرنے والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ وحدت کالونی کے علاقے میں پیش آیا ۔ شبنم نامی خاتون کی اپنے شوہر عامر کے ساتھ ناچاقی ہوئی ، مقامی وکیل کے گھر صلح کے لیے وقت مقرر تھاکہ مصالحت کرانے والا وکیل چائے لینے گیاتو اسی دوران شوہر عامر اور اس کے والد فقیر حسین نے فائرنگ کرکے شبنم کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔