سٹی42: چیف سیکرٹری پنجاب نے والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری بلدیات اور والڈ سٹی اتھارٹی کی انتطامیہ کو فوری طور پر والڈ سٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیلانے کی ہدایت کی ہے ۔
چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار ملتان، بہاولپور، بھیرہ، فیصل آباد اور راولپنڈی تک پھیلایا جائے اور اس کا ایریا پورا پنجاب کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے والڈ سٹی کو لاہور شہر کی خوبصورتی کیلئے شروع کئے جانیوالے پراجیکٹ تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے تمام منظور شدہ منصوبوں کو فنڈز فراہم کئے جائیں اور کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔