ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سیلف سروس کیاسک سسٹم متعارف

عوامی سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سیلف سروس کیاسک سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:عوامی سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نادرا نے سیلف سروس کیاسک سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور جدید خدمات فراہم کرنا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق اب شہری نادرا سینٹرز میں طویل قطاروں میں انتظار کیے بغیر اپنی درخواستیں خود جمع کرا سکیں گے۔ سیلف سروس کیاسک کے ذریعے شناختی کارڈ اور نائیکوپ (NICOP) کی تجدید کی درخواست بھی خود جمع کرائی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ گمشدہ یا خراب شدہ شناختی کارڈ کے متبادل کے لیے درخواست اور فوت شدہ فرد کا شناختی کارڈ منسوخ کرانے کی درخواست بھی سیلف سروس کیاسک کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی۔

ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد کا کہنا  تھا کہ سیلف سروس کیاسک سسٹم تیز رفتار خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جدید کیاسک سسٹم کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جا رہا ہے، جبکہ یہ نظام ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کے تمام متعلقہ مراکز میں تربیت یافتہ عملہ شہریوں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے موجود ہوگا تاکہ وہ نئی سہولت سے باآسانی استفادہ کر سکیں۔

Caption