ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج 2027 عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی سہولت فراہم

حج 2027 عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی سہولت فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:حکومت نے حج 2027 کے خواہشمند عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی اہم سہولت فراہم کر دی ہے۔

 وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج 2027 کے لیے درخواست دینے والے عازمین اب مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر اور بیرونِ ملک قائم تمام پاسپورٹ دفاتر کو قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول اور جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہوگا۔ عازمین پاسپورٹ رولز 3(سی) کے تحت قبل از وقت پاسپورٹ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کے اگلے مرحلے میں شرکت کے لیے عازمین کو 16 نومبر 2027 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ تیار رکھنا ہوگا، کیونکہ مؤثر پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔