ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت اولین ترجیح ہے:مریم نواز

شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت اولین ترجیح ہے:مریم نواز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موبائل ہسپتالوں میں سکریننگ پروگرام سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت مل رہی ہے، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت تشخیص اور علاج بغیر کسی مالی بوجھ کے کیا جا رہا ہے، غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور دوبارہ استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کر کے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہیپاٹائیٹس کی بروقت سکریننگ کروا کر جان بچائیں، ڈاکٹرز، نرسز عوام اور حکومت مشترکہ کاوشوں سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کریں گے، آئیے سب مل کر صحت مند پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں۔