ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باگڑیاں: معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی کلوز سرکٹ ویڈیو سامنے آگئی،مقدمہ درج

باگڑیاں: معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی کلوز سرکٹ ویڈیو سامنے آگئی،مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:باگڑیاں کے علاقہ میں معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعہ کی کلوز سرکٹ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں راہ چلتی معصوم بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا جا سکتا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ امیر چوک کے قریب کا بتایا جا رہا ہے۔

بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کے واقعے پر پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔