سٹی 42: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 249 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 320 زخمی ہوئے، جن میں سے 107شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 213معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔