وقاص احمد:گلبرگ میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ پاشا گراونڈ کے قریب مشکوک جان کر روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزمان سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر آن لائن آرڈر پر سپلائی کرتے تھے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں حمیرا بی بی اور فیصل شامل ہیں ،،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،،مزیدتفتیش جاری ہے۔