چئیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور مقدمہ درج

چئیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپٹ درج کی گئی، مقدمے کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا، چئیرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کیساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔

چئیرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔