ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد الحرام میں یومِ عاشور کے موقع پر خاص تیاریاں

مسجد الحرام میں یومِ عاشور کے موقع پر خاص تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں آج جمعے کو یومِ عاشور پر مسجد الحرام آنے والے عازمین، روزہ داروں، زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام آنے والوں کو پُرعقیدت اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام شعبے خدماتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تمام انسانی اور مشینی وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران معمول سے بڑھ کر رش کے پیشِ نظر مسجد الحرام کے دروازوں پر اضافی معاونین کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کی طرف رہنمائی کریں اور داخلے اور اخراج کے عمل کو منظم کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کریں۔

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی اور لوگوں کی آسانی کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر