سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کےدرمیان فائرنگ،3ملزمان ہلاک

سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کےدرمیان فائرنگ،3ملزمان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں۔

برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جب کہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر