جہانگیرترین گروپ کا ہنگامی اجلاس,  پنجاب اسمبلی میں  احتجاج کا فیصلہ 

جہانگیرترین گروپ کا ہنگامی اجلاس,  پنجاب اسمبلی میں  احتجاج کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جہانگیرترین گروپ کاہنگامی اجلاس، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرامن احتجاج کا فیصلہ جبکہ وفد وزیراعظم سے بھی  ملاقات کی جائے گی۔
  تفصیلات کے مطابق  جہانگیرترین گروپ کے اراکین کا اہم اجلاس صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں نذیر چوہان کی گرفتاری اور اسکے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے نذیرچوہان کی گرفتاری کی مذمت کی۔  میٹنگ میں   کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گروپ اراکین پرامن احتجاج کریں گے۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گروپ اراکین کے ساتھ ہونے والے معاملات پر وزیراعظم  کو آگاہ کیا جائیگا اور وزیراعظم کو تحریری رپورٹ بھی بھجوائی جائے گی۔

 جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم سے معاملے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کرے گا۔ اجلاس میں گروپ اراکین  نے اس بات پراتفاق  کیا  کہ  نذیرچوہان کی گرفتاری سے کچھ لوگ پارٹی کے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے اور نذیر چوہان کی گرفتاری جیسے اقدامات سے پارٹی کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔