ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب روپے منظور

ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب روپے منظور
کیپشن: development projects
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے9ارب روپےسےزائد کی منظوری دیدی گئی۔سیوریج نظام کی بحالی،سڑکوں کی کشادگی،مرمت سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال22-2021 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے تیسرے اجلاس میں، مجموعی طور پر 9 ارب 14کروڑ 93 لاکھ 76 ہزار روپے کی منظوری دیدی ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے اجلاس کی صدارت کی۔ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کیلئے 1 ارب 32 کروڑ 42 لاکھ 95 ہزار روپے، جھنگ میں ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے سیوریج کے نظام کی بحالی کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 3 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں کہوٹہ پنجرآزاد پتاں روڈ کی تعمیر و مرمت، کشادگی، بحالی کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 58 لاکھ 16 ہزار روپے کی منظوری دی گئی  ہے

ضلع گجرات میں گجرات اور سیالکوٹ شہروں کو آپس میں ملانے کیلئے  شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب پر پل کی تعمیر کیلئے 5 ارب 43 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار روپے اور ضلع رحیم یار خان میں شاہی روڈ سے چوک بہادر پور روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے ایک  ارب 24 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔