سٹی 42 : ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائیوں کے دوران قتل واقدام قتل کےمقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تیمور احمد، عبدالقیوم اور علی رضا شامل ہیں۔ ان ملزموں کو بحرین اور یواےای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےملزمان کی گرفتاری کیلئےریڈ نوٹسزجاری کئےتھے۔ جس کے بعد ملزمان کوبعدازاں ایف آئی اےامیگریشن لاہورنےپنجاب پولیس حکام کےحوالےکردیا۔