شاہد سپرا: عازمینِ حج کے لیے تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے زیرِ اہتمام دارالحجاج لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین کو حج کی باقاعدہ تربیت دی گئی.
تربیتی سیشن کے دوران عازمین کو مناسکِ حج اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ وزارتِ مذہبی امور کے سیکشن آفیسر رانا مجاہد خان نے انتظامی امور پر بریفنگ دی، جبکہ مفتی احمد سعید نے عازمین کو مناسکِ حج کے حوالے سے رہنمائی کی۔
حج انتظامیہ کے مطابق حج آپریشن کے دوران عازمین کی ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ تربیتی سیشن سے متعلق عازمین کو پیغام کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا۔