ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر  میاں حیات مانیکا پی ٹی آئی میں شامل

 ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر  میاں حیات مانیکا پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر  میاں حیات مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف  میں شامولیت اختیار کرلی۔

حیات مانیکا پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے اور 8 فروری کو  ان کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہوگا۔ حیات مانیکا پاکپتن میں سابق صوبائی وزیر  میاں عطا محمد مانیکا کے بیٹے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں۔  کچھ عرصہ قبل پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے تھے، کیونکہ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دیا تھا۔ فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔ انہوں نے راناثناءاللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے اور الیکشن ہار گئے تھے۔