(عابد چوہدری) کاہنہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ،2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکوناکہ لگاکرگن پوائنٹ پرلوگوں کو لوٹ رہے تھے،پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا ،2 فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی جو 70مقدمات میں مطلوب تھا۔