ٹورنٹو: حکومت پنجاب کے وزارتی وفد کی کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو دورہ پنجاب کی دعوت

ٹورنٹو: حکومت پنجاب کے وزارتی وفد کی کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو دورہ پنجاب کی دعوت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)حکومت پنجاب کے 3رکنی وزارتی وفد کی ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات،وفد نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر ،وزیر تعلیم منصور قادر،وزیر سیاحت عامر میر شامل تھے،وفد نے کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو دورہ پنجاب کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین مذہبی سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
سکھ کمیونٹی نے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا،سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز بھی کیا گیا،پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے آنیوالے سکھ یاتری مکمل ٹورزم پیکج حاصل کر سکیں گے۔ٹورزم پیکج کے تحت سکھ یاتریوں کیلئے ریاستی سکیورٹی بھی فراہم ہو گی۔
صو بائی وزرا ء اور سکھ کمیونٹی کی ملاقات میں پاکستانی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔