نڈر چور گھر میں گھس کر پنجرے سے پانچ دیسی مرغیاں لے اُڑا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں صبح چار بجے گھر میں گھسنے والا  چور پانچ  دیسی مرغیاں چرا کر رفو چکر ہو گیا۔

 سیکٹر اے2 میں نڈر مرغی چور کی واردات سی سی ٹی وی نے ریکارڈ کر لی۔ مرغی چور سی سی تی وی کیمرے کی موجودگی سے ناواقف تھا اور اپنا چہرہ چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا تھا۔ 
 ملزم نےعلی الصبح 4 بجے 8 منٹ میں  واردات مکمل کی، گھر کا گیٹ  پھلانگ کر گھر کے دروزے کے قریب موجود مرغیوں کے کھڈے تک پہنچا،  5 دیسی مرغیاں بوری میں ڈالیں اور رفوچکر ہوگیا۔