وزارت داخلہ کی مشین ریڈایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کی تردید

Ministry of Home Affairs denies reports of increase in machine readable passport fee
کیپشن: Ministry of Interior Govt. of Pakistan, Logo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

 ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے،ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیاگیا۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی،یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی ،باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر