سٹارفٹبالر چیلسیا 26.3ملین پاونڈ پر ’’لیون ‘میں واپسی پر رضا مند

سٹارفٹبالر چیلسیا 26.3ملین پاونڈ پر ’’لیون ‘میں واپسی پر رضا مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فرانس کے فٹبال کلب لیون کے ہیڈ کوچ کا کہناہے کہ چیلسی نے رائٹ بیک مالو گوسٹو کے دستخط کے لیے لیون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

’سکائے سپورٹس ‘‘کے مطابق چیلسی نے خدمات کے لیے 26.3ملین پاونڈ  کے علاوہ اضافی رقم ادا ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیون کے ہیڈ کوچ لارینٹ بلینک نے کہا تھا کہ بورڈ نے انہیں ضمانت دی تھی کہ گسٹو باقی سیزن کے لیے کلب میں ہی رہیں گے۔

 ویسٹ لندن سائیڈ نے 19 سالہ نوجوان کی خدمات کے لیے 26.3ملین پاونڈ کے علاوہ بھی ایڈ آنز ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ، جو موسم گرما میں کلب میں شامل ہوں گے۔

کلب کے ہیڈ کوچ بلینک نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا، "بورڈ نے مجھے ضمانت دی ہے کہ (ریان) چرکی اور مالو گوسٹو سیزن کے اختتام تک یہاں موجود رہیں گے۔"

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر