(عابد چوہدری)کاہنہ میں پولیس اہلکاروں نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس اہلکاروں نے ایڈووکیٹ فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا،چاروں اہلکارمعطل، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔۔اہلکار ایڈووکیٹ کو گھر کے باہر سے اٹھا کر لائے ،تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پولیس اہلکاروں نے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ایڈووکیٹ فاروق پارسل لینے گھر سے باہر گیا،اہلکار ایڈووکیٹ کو گھر کے باہر سے اٹھا کر لائے ،تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس اہلکار اسلم،قربان،عارف طارق نے ایڈوکیٹ فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس ہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں تشدد کا شکا ر وکیل کا کہناتھا کہ اہلکاروں نے پرس سے بارہ ہزار بھی نکال لئے،کاہنہ تھانے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتےچاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا مگر کوئی اہلکار گرفتار نہ کیا جا سکا۔