ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرکےداخلی وخارجی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

شہرکےداخلی وخارجی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہرکےداخلی وخارجی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے، حفاظتی تدابیرشہریوں کی حفاظت کیلئےہیں، شہری دوران چیکنگ جوانوں سے تعاون کریں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کیساتھ چائنیز قونصلیٹ میں افطاری کی۔ ایس پی یو، ایلیٹ فورس ودیگر یونٹس کے جوان اس موقع پر موجودتھے۔ پولیس جوانوں کا اپنے کمانڈر کے ساتھ افطار کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے پُر عزم ہے، پولیس جوان روزہ کیساتھ ڈیوٹی بھی فرض کی طرح ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنارہےہیں۔