ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی ائیرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں معطل کر دیں

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی ائیرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں معطل کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

صورتحال کے پیشِ نظر قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام داخلی و بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ عراق اور اسرائیل نے بھی فضائی حدود بند کر کے شہری پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ روس نے ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔ کویت نے ایران کے لیے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا ہے۔

متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے بھی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ وِز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے 7 مارچ تک پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ لوفتھانسا نے دبئی، تل ابیب، بیروت اور مسقط کے لیے ہفتہ اور اتوار کی پروازیں روک دی ہیں۔ کے ایل ایم نے ایمسٹرڈیم سے تل ابیب جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور عمان ایئر نے بغداد کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ خطے میں کشیدگی کے باعث فضائی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔