سٹی 42: سرکاری میڈیکل کالجز و ٹیچنگ ہسپتالوں کے ہاسٹلز پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
غیر متعلقہ ڈاکٹرز اور افراد کو ٹیچنگ ہسپتالوں و کالجز کے ہاسٹلز سے نکالنے کا حکم دیا گیا ۔ زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز ،ہاؤس آفیسرز کیلئے ہاسٹل میں رہائش نہ ملنا سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ عرصہ دراز سے غیر متعلقہ افراد ہاسٹلز کے کمروں پر قابض ہیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وائس چانسلرز ، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ صوبائی محتسب کے نوٹس لینے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ بھی متحرک ہوگیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز سے غیر متعلقہ افراد فوری نکالے جائیں ،ہاسٹلز کا غیر قانونی قبضہ فوری ختم کرکے حق داروں کو رہائش دی جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App