ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کی درخواست خارج

ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کی درخواست خارج کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاجس کے مطابق ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں کوئی قانونی سقم، بے قاعدگی یا دائرہ اختیار کی غلطی نہیں پائی گئی،ملزم ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھا جو قانونی طور پر درست حاضری تصور ہوتی ہے۔
 تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ کی عدالتی آرڈر شیٹس کو درست اور مستند تسلیم کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ پر مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی قانونی ذمہ داری ہے،آرٹیکل 10 اے کے تحت جلد ٹرائل کا حق انصاف کے وسیع تر عوامی مفاد کے لیے ضروری ہے، وکیل کی ذمہ داری ہے وہ ذاتی سہولت کے بجائے مقدمے کی پیش رفت کے لیے عدالت میں دستیاب رہے۔
 تحریری فیصلے کے مطابق محض خدشات کی بنیاد پر کسی عدالتی افسر کے طرزِ عمل پر الزامات عائد کرنا درست نہیں، جج کی کارروائی کے ساتھ غیر جانبداری کا تصور جڑا ہوتا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ مزید تاخیر کی صورت میں ملزم کو سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کیا جائے، وکیل مستقبل میں ٹرائل کورٹ کے خلاف غیرمصدقہ الزامات لگانے سے گریز کریں۔

 درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ ملزم اور وکیل کی عدم موجودگی میں گواہ کے بیان ریکارڈ کیے گئے
 
 

Ansa Awais

Content Writer