سٹی 42: آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس وقت آسٹریلیا کی اننگ چل رہی تھی اور آسٹریلیا کے 109 پر ایک آوٹ ہوا ہے ۔ آسٹریلیا کو 37 اوور میں 165 رنز جیت کے لیے درکار تھے