نواز شریف 7 سال بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے

 نواز شریف 7 سال بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے
کیپشن: Nawaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 7 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد، شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن کا استقبال کیا۔ 

 سابق وزیر اعظم نواز شریف 7 سال بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے ،  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے  نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے سوال کیا کہ میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔ تمام مسائل جڑے ہوئے ہیں، امید ہے سارے حل ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ، انشاءاللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نوازشریف نے کہاکہ خواہش ہے ہر اسمبلی  اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، خواہش ہے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔