ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی کرکٹ لیجنڈ روڈنی مارش انتقال کرگئے

ey mard
کیپشن: rodney marsh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر روڈنی مارش دل کا دورہ  پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ  کے مطابق 74 سالہ وکٹ کیپر کو کوئنز لینڈ میں  ایک خیراتی تنظیم کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی تقریب کے دوران  دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔ انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

روڈ مارش نے اپنے کیریئر میں 96 ٹیسٹ میچز کھیلے،  92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی  اور بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ دنیا کے بہترین بہترین وکٹ کیپر روڈ مارش نے 355 وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک وا نے مارش کو کھیل کا ’’ایک آئیکون‘‘ قرار دیا ، دیگر کھلاڑیوں نے بھی راڈنی مارش کو مختلف الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Australian cricket is in mourning after one of its greatest players and most influential figures passed away early this morning.

RIP Rod Marsh: https://t.co/9Ae4V7p5lK pic.twitter.com/M31tUY0nap
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 4, 2022