ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیل مل، ریلوے اور قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، ایمل ولی خان

اسٹیل مل، ریلوے اور قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، ایمل ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں۔ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا، عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی۔انہوں نے نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے، قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا۔عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا۔ان کا کہنا تھاکہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔