ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے سال 2025 میں کتنی کارروائیاں ہوئیں؟ جانیئے

شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے سال 2025 میں کتنی کارروائیاں ہوئیں؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سال 2025 میں شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، اس دوران سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ 

سال 2025 میں 10 ہزار 646 آپریشنز کیے گئے، 14ہزار 970 کلو میٹر سڑکوں اور راستوں کو کلیئر کیا گیا۔ کارروائیوں میں 1 لاکھ 37 ہزار 632 عارضی تجاوزات ختم کی گئیں، ساتھ ہی 39ہزار416مستقل تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ 

شہر کی خوبصورتی کیلئے2 لاکھ 87ہزار562بینرزوپوسٹرزاتارے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 873 دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ 14ہزار749دکانداروں کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ انتظامیہ نےسخت قانونی کارروائی کرتےہوئے1ہزار77مقدمات درج کروائے۔