ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادیہ خان کا بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نادیہ خان کا بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان حال ہی میں دوست کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شریک ہوئیں اور اپنے بیٹے اذان کے ساتھ بھارتی گانے ’سینیوریٹا‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں۔

تقریب میں نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ پہنا ہوا تھا، جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھی ہوئی تھی۔ نادیہ خان نے یہ رقص کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا اور تنقید بھی کی، جبکہ دیگر نے اسے خاندانی تفریح اور خوشی کا حصہ قرار دیتے ہوئے دفاع کیا۔