پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

 پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:  محکمہ  پرائمری صحت نے پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے، جس کی وجہ سے پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ  پرائمری صحت کی جانب سے کورونا ٹیسٹوں کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ 
محکمہ پرائمری ہیلتھ  کے مطابق  کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ  نے پنجاب کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ارسال کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعےصوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے۔