وفاقی وصوبائی 20محکمے ایک چھت تلے،وزیراعلیٰ نے خوشخبری سنادی

وفاقی وصوبائی 20محکمے ایک چھت تلے،وزیراعلیٰ نے خوشخبری سنادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وفاقی وصوبائی 20محکمے ایک چھت تلے،وزیراعلیٰ نے خوشخبری سنادی ۔ 

 وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے  سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ جہاں اُنہوں نے سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کاونٹرز کا معائنہ بھی  کیا۔وزیر اعلی  محسن نقوی  نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا۔اُن کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقرر ہ مدت میں اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ بھی کیا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کررہے ہیں۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز فنکشنل کئے جارہے ہیں۔

 یاد رہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پہچان ’محسن سپیڈ‘کے نام سے بن چکی ہے،وہ اب تک درجنوں منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرواچکے ہیں ۔
 

Ansa Awais

Content Writer