سٹی 42: رنگ روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ، تھانہ ہیرپولیس نے ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس کے مطابق رنگ روڈ پرکارسواروں نے2بہنوں کوہراساں کیا، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہم عسکری نائن انٹرچینج سے نکلنےلگیں توملزمان نے راستہ روکا۔ کار سوار ملزموں نے ہماری گاڑی کومتعددبارٹکرماری، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روکنےکااشارہ کیا۔
اس دوران خواتین نےمدد کیلئے15پرکال کی، تھانہ ہیرپولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئےدونوں ملزمان دھرلیئے.