وزیراعلیٰ پنجاب جناح ہسپتال پر مہربان، بڑی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب جناح ہسپتال پر مہربان، بڑی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت نے جناح ہسپتال کے لئے نئی ایم آر آئی مشین خریدنے کے کی منظوری دے دی ۔23 کروڑ روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال کے لئےایم آر آئی کی یہ مشین ہیپاٹائیٹس کی ادویات کے لئےمختص بجٹ کو کٹ لگا کر خریدی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی خرابی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور متعلقہ محکمے کو نئی مشین خریدنے کا حکم دیا ۔جس پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فنڈ کے حصول کے لئےسمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جس میں کہا گیا کہ رواں سال بجٹ نہ ہونے کے باعث ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کی ادویات کے بجٹ سے جناح ہسپتال کے لئے ایم آئی آر مشین خریدی جائے گی۔جس پر کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کی ادویات کے لئےمختص کردہ بجٹ سے یہ مشین خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دوہزار آٹھ میں ایم آر آئی مشین خریدی گئی تھی اورسرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرانی مشین سے مجموعی طور 98 ہزار کیسز پرفارم کیے گئے۔لیکن مشین ناکارہ ہونے اور اپنی مدت پوری کرنے پر اب تبدیل کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جناح ہسپتال آمد ہوئی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائلسز سنٹرمیں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا، 2006ء سے شروع ہونیوالے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس پر گوہر اعجاز کے شکر گزار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer