ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا، خواتین کا بناؤ سنگھار خطرے میں پڑنے کا خدشہ

ڈالر مہنگا، خواتین کا بناؤ سنگھار خطرے میں پڑنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) ڈالر کی قدر میں اضافے نے کیمیکلز کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے، مختلف اشیائے ضروریہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، صدر کیمیکلز مارکیٹ حاجی سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ جوتے، فوڈ، صابن، شیمپو، کاسمیٹیکس سمیت دیگر اشیاء ضرورت مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہایئڈروجن، گلیسرین، سوڈا ایش، کاسٹک سوڈا اور ایسٹک ایسڈ سمیت دیگر کیمیکلز اور صنعتی خام مال کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ ہایئڈروجن تیس کلو گرام کا کین ایک ہزار روپے کی بجائے دو ہزار آٹھ سو روپے جب کہ تیس کلو گرام گلیسرین چھ ہزار پانچ سو روپے اضافے کے بعد چار ہزار چار سو روپے کی ہوگئی ہیں۔ تیس کلوگرام سوڈا ایش چار سو روپے مہنگی ہوکر دو ہزار ایک سو روپے اور تیس کلو گرام ایسٹک ایسڈ دو ہزار سات سو روپے بڑھ کر پانچ ہزار چھ سو روپے میں دستیاب ہیں۔

صدر کیمیکلز مارکیٹ ایسوسی ایشن حاجی سلیم نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیمیکلز اور خام مال کی قیمتیں بڑھنے سے جوتے، فوڈ، صابن، شیمپو، کاسمیٹیکس جیسی مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی۔