ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی خوشخبری آگئی

 پولیس کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس کے افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، حتمی منظوری کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو ہارڈ ایریا الاؤنس دینے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی تھیں حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈ ایریاز کی نشاندہی کرکے متعلقہ اضلاع کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔ صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دینے کی تجویز دی جائے گی۔

سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوانے کے بعد حتمی منظوری کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ مجوزہ اقدام کے تحت پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع ہے پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے سے متعلق پہلا خط مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کو ارسال کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس اس سے قبل بھی دہشت گردی کے خلاف ذمہ داریوں اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہوں کے فرق کی بنیاد پر ہارڈ ایریا اسٹیٹس کا مطالبہ کرچکی ہے۔