ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کو 50 پیسے کا ریلیف، شہری پھٹ پڑے

مہنگائی کے ستائے عوام کو 50 پیسے کا ریلیف، شہری پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔ معمولی کمی پر شہریوں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، تاہم مختلف پمپس پر یہ 345 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ڈیزل کی قیمت 19 پیسے کمی کے بعد 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ شہریوں کے مطابق بعض پمپس پر ڈیزل 375 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 50 پیسے کی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے، حکومت کو ریلیف کے نام پر معمولی کمی کے بجائے قیمتوں میں نمایاں کمی کرنی چاہیے۔