ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز بدستور جاری

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز بدستور جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:   پنجاب بھر میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز بدستور معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ ان خدمات کی معطلی یا منسوخی سے متعلق تاحال کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بدستور دستیاب ہے، جبکہ دیہی مراکز مال اور اراضی معاون کے ذریعے بھی شہری اس سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے سرکاری طور پر دستیاب ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ پنجاب بھر میں اس حوالے سے تمام خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔