سٹی42: پنجاب کی حکومت نے خاتون بیوروکریٹ مریم خان کو لاہور کی کمشنر بنا دیا۔ مریم خان کا تقرر عین اس وقت ہوا ہے جب لاہور ڈویژن تاریخ کے ایک بُرے سیلاب سے دوچار ہے۔
مریم خان کو لاہور کی کمشنر قمرر کرنے کا نوٹیفکیشن آج جمعرات کی رات جاری ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اجہ جہانگیر انور کو کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

آصف بلال لودھی کو کل ہی لاہور کے کمشنر کی خالی پوسٹ کااضافی چارج دیا گیا تھا۔
آصف بلال لودھی سے ایک دن بعد ہی کمشنر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔