ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Shah Abdullatif Bhitai, URS Shah Bhitai, Bhit Shah, City42, Public Holiday, Sindh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس 1445 عرس مبارک یکم ستمبر کو شروع ہو گا، نگراں سندھ  حکومت نے صوبے بھر میں یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس  کی تین روزہ تقریبات کا آغاز سرکاری طور پر یکم ستمبر سے ہوگا۔ شاہ بھٹائی کے عرس کے حوالے سے نگراں سندھ  سرکار نے صوبے بھر میں خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جمعہ کے روز  صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

عرس کا رسمی افتتاح

 یکم ستمبر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہ  مٹیاری کے گاوں بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کا افتتاح کریں گے، نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر  عرس کی ختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ 

شاہ جو رسالو 

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر  ہیں۔ انہوں نے اپنے اعلیٰ ادبی درجہ کے کلام سے لوگوں کو انسانیت کا درس دیا ۔شاہ جو رسالو آپ کا مشہور شعری مجموعہ ہے جس میں محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا ہے ۔

شاہ لطیف بھٹائی کا عرس ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں ہوتا ہے جس میں شرکت کے لئے عقیدت مند دور دور سے لوگ آتے ہیں۔بھٹ شاہ جانے والے زائرین کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف سائیں کے عرس پر آکر بہت اچھا لگتا ہے،بڑوں سے سنتے آرہے ہیں لطیف سرکار کی درگاہ پرجو منتیں دل سے مانگتےہیں اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوجاتی ہیں۔

شاہ لطیف کا کلام

عرس کے موقع پر مزار کے احاطے میں شاہ لطیف بھٹائی کے فقیر  مخصوص سازوں  کے ساتھ صدیوں سے رائج مخصوص راگوں  اور طرزوں میں ترتیب دیا گیا شاہ لطیف کا کلام سناتے ہیں اور دھمال ڈالتے ہیں۔ شاہ لطیف کا کلام سندھ بھر کے پڑھے لکھے اور ان پڑھ عوام میں یکساں مقبول ہے۔

محکمہ اوقاف ہر سال عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لئے انتظامات کرتا ہے ۔محکمہ اوقاف کے مطابق عرس کے دوران ادبی محفل، ملاکھڑا کے مقابلے، زرعی نمائش اور راگ رنگ کی محفل بھی زائرین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوتی ہے ۔