ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

 وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ 

اجلاس میں چینی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خوراک و غذائی تحفظ نے کہا کہ 10 اگست سے چینی کی برآمد پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ 

اجلاس میں چینی کی برآمد اور کوٹے پر ای سی سی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ چینی کی برآمد پر پابندی کے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ ای سی سی نے چینی کے اسٹاک ، طلب اور رسد پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی، ای سی سی نے گندم کے اسٹاک پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔